سابق نیول چیف ایڈمرل کرامت رحمٰن نیازی سپرد خاک

02:48 PM, 4 May, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل کرامت رحمٰن نیازی اسلام آباد میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک، نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی، پاک بحریہ کے سابقہ سربراہان، مسلح افواج کے سینئر ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسر نماز جنازہ میں شریک۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق صدر، وزیر اعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سربراہ پاک بحریہ اور دیگر اداروں کی جانب سے قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔ ایڈمرل کرامت رحمٰن نیازی 1979 سے 1983 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل کرامت رحمٰن نیازی کا تاریخی اور شاندار کیریئر بہترین پیشہ وارانہ اور قائدانہ صلاحیتوں کا عکاس ہے۔ سابق نیول چیف نے 1965 کی جنگ میں دشمن کیلٸے خوف کی علامت آبدوز غازی کی کمانڈ کی۔ پی این ایس غازی نے دشمن کے بحری بیڑے کو اس کی بندرگاہ میں مقید رکھا۔

نیول چیف کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ ایڈمرل کرامت رحمٰن نیازی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

مزیدخبریں