8 سے 16 مئی تک تمام تجارتی و سیاحتی سرگرمیوں پر پابندی

03:29 PM, 4 May, 2021

احمد علی

اسلام آباد ( پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وفاقی، صوبائی، ضلعی سطح پر ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ 8مئی سے 16مئی تک تمام تر تجارتی اور سیاحتی سرگرمیوں پر پابندی ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کا انتہائی اہم اجلاس وفاقی وزیر اسدعمر اور لیفٹیننٹ جنرل محمودالزمان کی زیرصدارت جس میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان سمیت متعلقہ وفاقی و صوبائی ‏حکام نے شرکت کی۔

آج ہونے والے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مانیٹرنگ ٹیمیں 8سے 16مئی کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں گی۔ اسلام آباد 8مئی سے 16مئی کے دوران تمام کاروبار اور دکانیں بند رہیں گی۔ سیاحتی مقامات، پارکس، شاپنگ مالز، ہوٹلز اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے۔

این سی او سی کے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کھانے پینے کی دکانیں، گروسری، پمپس، بیکری اور میڈیکل اسٹورز کھلے رکھنی اجازت ہو گی۔

مزیدخبریں