چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی طبیعت ناساز

03:52 PM, 4 May, 2021

احمد علی

اسلام آباد ( پبلک نیوز) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی طبیعت ناساز، اے ایف آئی سی راولپنڈی پہنچ گئے۔

ایوان بالا کے دوسری بار منتخب ہونے والے سربراہ محمد صادق سنجرانی اے ایف آئی سی راولپنڈی پہنچ گئے ہیں۔ اے ایف آئی سی میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا طبی معائنہ کیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ضروری ٹیسٹ کئے گئے۔ ڈاکٹروں کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو مکمل آرام کا مشور دیا گیا۔

مزیدخبریں