پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،5مئی2021

07:05 PM, 4 May, 2021

شازیہ بشیر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وفاقی، صوبائی، ضلعی سطح پر ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ 8مئی سے 16مئی تک تمام تر تجارتی اور سیاحتی سرگرمیوں پر پابندی ہو گی۔

’مجھ سے غلط فیصلے بھی ہو جاتے ہیں‘ وزیر اعظم کو اعتراف مہنگا پڑ گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی گفتگو سے متعلق ایوان بالا میں تحریک جمع کرا دی گئی۔ یہ تحریک جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے جمع کروائی۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آٹھ مئی کو ملک بھر میں بینک کھلے رہیں گے۔ تمام بینکوں کو صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک پبلک ڈیلنگ کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

زیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز میں موجود آکسیجن پلانٹ کم از کم تین ماہ میں تیار کی جا سکتا ہے۔ اس پلانٹ کو کارآمد بنانے کیلئے ایک ارب روپے کی لاگت آئے گی۔

وزارت قانون کی جانب سے ریپ اور جنسی جرائم کے مقدمات کی جلد سماعت اور نمٹانے کے لیئے عدالتوں کے قیام کی سمری وزیر اعظم کو ارسال کر دی گئی۔ اس حوالے سے سیشنز اور ایڈیشنل سیشن ججز کی عدالتوں کو خصوص اختیارات دیئے جائیں گے۔

مزیدخبریں