عمران خان کو بشریٰ بی بی نے کہا کہ ریحام خان کو طلاق دےدو،عون چوہدری

02:06 PM, 4 May, 2023

احمد علی
اسلام آباد کی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس میں عون چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو بشریٰ بی بی نے کہا کہ ریحام خان کو طلاق دےدو . عون چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی ریحام خان سے 2015 میں طلاق ہوئی، عمران خان کو بشریٰ بی بی نے کہا فی الفور ریحام خان کو طلاق دےدو،عمران خان طلاق کے بعد ذہنی پریشانی کا شکار رہتےتھے، عمران خان مجھے اکثر اوقات کہتے کہ مجھے بشریٰ بی بی کے پاس لے جاؤ، بشریٰ بی بی کے ساتھ عمران خان کا ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ 31 دسمبر 2017 کو عمران خان نے کہا کہ یکم جنوری کو بشریٰ بی بی سے نکاح کرنا ہے،عمران خان نے مجھے کہاکہ نکاح کے انتظامات کرو، بشریٰ بی بی نے عمران خان کو کہا ریحام خان کو طلاق دینا ہی تمہارے لیے بہتر ہے، ریحام خان ملک میں موجود نہیں تھیں لیکن بشریٰ بی بی کے کہنے پر عمران خان نے ریحام خان کو طلاق دےدی ، ریحام خان کو ای میل پر عمران خان نے طلاق دی ۔ عون چوہدری نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما عمران خان کی بات پر میں نے حیرانگی کا اظہار کیااور کہا کہ بشریٰ بی بی پہلے سے شادی شدہ ہیں،میرے سوال کرنے پر عمران خان نے مجھے بتایاکہ بشریٰ بی بی کی طلاق ہوگئی ہے، میں نے عمران خان کا یقین کیااور اگلے دن مفتی سعید اور زلفی بخاری کو لے کر لاہور روانہ ہوگیا، یکم جنوری 2018 کو عمران خان کا بشریٰ بی بی کے ساتھ نکاح لاہور میں ہوا تھا ، میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کا گواہ ہوں، بشریٰ بی بی اور عمران خان کو عدت کا دورانیہ مکمل نہ ہونے کا علم تھا، بشریٰ بی بی کے عدت کے دوران نکاح کی بات میڈیا پر بھی آگئی تھی. عمران خان نے مجھے بلا کر بتایا کہ عدت کا دورانیہ 18فروری کو مکمل ہوگا،نکاح سے قبل مفتی سعید نے میرے سامنے بشریٰ بی بی کے طلاق نامے کا استفسار کیا، عمران خان اور بشریٰ بی بی نے مفتی سعید کو کہا کہ طلاق نامہ دے دیا جائے گا، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کے بعد معلوم ہواکہ پہلے نکاح کے وقت عدت کا دورانیہ مکمل نہیں ہواتھا ۔
مزیدخبریں