ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات سے متعلق کیس کل سماعت کیلئے مقرر

06:01 PM, 4 May, 2023

احمد علی
اسلام آباد: ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات سےمتعلق کیس سماعت کیلئے مقرر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل سماعت کرئے گا، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بینچ میں شامل ہیں۔ کیس کی سماعت کل سماعت کل ساڑھے گیارہ بجے ہوگی۔ خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا تھا کہ عدالت مذاکرات پر مجبور نہیں کرسکتی صرف آئین پرعمل چاہتی ہے، سیاسی جماعتیں آئین کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالت کا کوئی حکم نہیں صرف تجویز ہے، قومی مفاد اور آئین کے تحفظ کے لیے اتفاق نہ ہوا تو جیسا ہے ویسا ہی چلےگا۔
مزیدخبریں