ویب ڈیسک:لاہور کے علاقے بیگم کوٹ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو گرفتار جبکہ 2ملزم فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق بیگم کوٹ میں سہراب فیکٹری کے قریب یہ وقعہ پیش آیا جہاں ڈولفن ٹیم نے بیگم کوٹ میں 3مسلح ڈاکوؤں کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈولفن ٹیم 16 پر فائرنگ کر دی۔
ڈولفن ٹیم نے ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا جبکہ 2 ڈاکو تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، گرفتار ہونے والے ملزم سے پسٹل، گولیاں و میگزین، موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
گرفتار ہونے والے ملزم کا تعلق فیروز والا سے ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔