جڑانوالہ:آتشبازی کاسامان تیارکرنےوالی فیکٹری میں دھماکا،نقصان کاخدشہ

11:57 AM, 4 May, 2024

ویب ڈیسک: جڑانوالہ میں آتشبازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکا،تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ میں آتشبازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکا ہواہے۔آگ نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دھماکے کے آواز دور تک سنائی دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ 113 چک میں پیش آیا مذکورہ فیکٹری کو چند ماہ پہلے سول ڈیفنس نے سیل کیا تھا،دھماکے سے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

مزیدخبریں