ویب ڈیسک : ایم جی پاکستان نے MG HS 2.0 ٹربو آل وہیل ڈرائیو (AWD) ویریئنٹ لانچ کردیا۔
رپورٹ کے مطابق ایم جی کی جدید ترین کراس اوور ایس یو وی ایک اپ گریڈ شدہ انجن، ہارس پاور میں اضافہ، ٹارک اور بہت سی بہتر خصوصیات کی حامل ہے۔
MG HS 2.0 کا مقابلہ مارکیٹ میں Kia Sportage اور Hyundai Tucson جیسی گاڑیوں سے ہے۔
طاقتور 2000cc ٹربو چارجڈ انجن سے لیس، MG HS 2.0 Turbo AWD 226 ہارس پاور اور 360 Nm ٹارک فراہم کرتا ہے۔ MG HS 2.0 ٹربو AWD بھی پرل بلیک اور یارک وائٹ بیرونی رنگوں میں دستیاب LED ہیڈ اور ٹیل لائٹس سمیت جدید خصوصیات کی ایک صف سے لیس ہے۔
پینورامک سن روف آسمان کا دلکش نظارہ پیش کرتا ہے، جبکہ ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو انٹیگریشن کے ساتھ 10.1” کی انفوٹینمنٹ اسکرین سے لطف اندوز ہونا آپ کو ایک اور جہاں میں لے جاتا ہے۔
MG HS 2.0 Turbo AWD چھ ایئر بیگز کے ساتھ آرہی ہے جو مسافروں کو مکمل تحفظ فراہم کرتی ہے۔ یہ گاڑی ایکو، نارمل، اسپورٹ، کسٹم، اور سپر اسپورٹ سمیت متعدد ڈرائیونگ موڈز پیش کرتی ہے ۔ 360 ڈگری کیمرہ سسٹم بہتر مربوط نظام کی بدولت آپ کی رسائی اور پیش بندی کو فروغ دیتا ہے۔
18 انچ کے ڈائمنڈ کٹ الائے وہیل رم کے ساتھ اسٹارڈسٹ گرل ایک پرشکوہ منظر پیش کرتی ہے۔
جبکہ گاڑی کے اندر اصل چمڑے کی مختلف رنگوں کےکمبی نیشن والی نشستیں نصب ہیں۔
عقبی ڈگی میں ’’ پاور ٹیل گیٹ’’ ہے جو آپ کے اشاروں پر کام کرتا ہوا کھلے گا اور بند ہوگا۔
’’ ایم جی پائلٹ’’ پیکج کے تحت اڈاپٹو کروز کنٹرول لانگ ڈرائیو پر گاڑی کا کنٹرول خود سنبھال کر آپ کو تھکن کا شکار نہیں ہونے دے گا۔
انٹیلی جنٹ ہائی بیم کنٹرول کی بدولت رات کے وقت گاڑی کی لائٹس خودکار طریقے سے خود بخود ہائی اور لو پر ایڈجسٹ ہوں گی۔
BSD( بلائنڈ اسپاٹ ڈی ٹیکشن سسٹم) کی وجہ سے ڈرائیور کو ہر بلائنڈ اسپاٹ پر خودکار طریقے سے پیچھے اور دائیں بائیں جانب سے آنے والی گاڑیوں کی نشاندہی ہوگی۔
RCTA یا رئیر کراس ٹریفک الرٹ کی بدولت پارکنگ ہوئی اب آسان، خواتین کے لئے پارکنگ ایک مشکل ایشو ہے لیکن RCTA کی وجہ سے اب ایک بچہ بھی بخوبی پارکنگ کرسکے گا۔
ٹریفک جام اسسٹنٹ کی بدولت جب آپ لمبی ٹریفک قطار میں پھنس جائیں تو اب ایکسی لریٹر پیٹرن کے مطابق خودکارطریقے سے آن ہوگا اور بریک بھی خود ہی لگے گی ۔
لین ڈیپارچر وارننگ سسٹم کے تحت اب گاڑی میں نصب کیمرے آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی مدد سے آپ کو سڑک میں لین تبدیل کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔
جب گاڑی کا کوئی بھی دروازہ کھلے رہنے کی صورت میں ڈور اوپن وارننگ سسٹم ڈرائیور کو آگاہ کرے گا۔
نئی ایم جی کراس اوور ایس یو وی 5 سالہ/150,000 کلو میٹر وارنٹی کے ساتھ آتی ہے اور اس کی قیمت صرف 92 لاکھ 99 ہزار روپے ہے۔ گاڑی صرف ایک ماہ کے اندر ڈیلیوری کے لیے دستیاب ہے۔ MG HS 2.0 Turbo AWD کے خریدار محض 18 لاکھ 50 ہزار روپے میں گاڑی بک کرا سکتے ہیں۔