9مئی مقدمات:اعظم سواتی اور زرتاج گل کی ضمانتوں میں توسیع

12:39 PM, 4 May, 2024

ویب ڈیسک: سیشن جج نے 9 مئی مقدمات میں اعظم سواتی اور زرتاج گل کی ضمانتوں میں توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے مقدمات کی سماعت فیصل آبادکےسیشن جج نے کی۔انویسٹیگیشن انچارج عبدالجبار عدالت پیش ہوئے جبکہ اعظم سواتی اور زرتاج گل بھی عدالت میں موجود تھے۔

سیشن جج نے انویسٹیگیشن انچارج عبدالجبار پر برہمی کا اظہار  کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ ملزمان کو شامل تفتیش کیوں نہیں کرتے؟آج ہی ملزمان کو شامل تفتیش کریں اور آئندہ سماعت پر تفصیلات فراہم کریں۔
عدالت نے زرتاج گل اور اعظم سواتی کو ساڑھے 12بجے انویسٹیگیشن انچارج کے دفتر پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ 

بعد ازاں عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں اعظم سواتی کی ضمانت میں 22 مئی تک توسیع کردی جبکہ زرتاج گل کی یکم جون تک ضمانت میں توسیع کردی گئی ہے۔

زرتاج گل اور اعظم سواتی کی میڈیاٹاک

فیصل آبادکی سیشن عدالت میں پیشی کے بعد زرتاج گل نے اعظم سواتی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ 10 مئی کا جلسہ پرامن ہوگا،9 مئی کا دن کیسے ماننا ہے پارٹی قیادت بتائے گی،ہمیں 9 مئی کی مد میں بہت تکالیف دی گئیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی کی بات کی۔

زرتاج گل نے مزید کہا کہ خواتین کا کیا حال ہے جو جیلوں میں بلاوجہ قید ہیں،سزائیں بس کردیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بغیر ملک نہیں چل سکتا،بانی پی ٹی آئی عمران خان جس کو چاہیں واپس لیں یہ وہ فیصلہ کریں گے،زبردستی پریس کانفرنس کرنے سے پارٹی کے لوگوں کا دل تو نہیں بدلا۔

اس موقع پر اعظم سواتی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 60فیصد ایک پارٹی کی قیادت جیل میں ہے،ہمیں جعلی اور فرسودہ کیسز پر سفر کررہے ہیں،فیصلہ ساز دیکھیں کہ کیا آپ نے ایسے ملک چلانا ہے،مہنگائی اور گندم سے کسان پس چکا۔

اعظم سواتی نے کہا کہ کیا اس ملک میں مارشل لاء کی صورت بن رہی ہے،آج وکلاء عدالت کے فیصلوں پر رول آف لا پر قربانی دے رہے ہیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا موت ہی رہ گئی ہے جس کے لیے تیار ہوں،قانون کی حکمرانی اب ناگزیر ہوگئی ہے،پورے نظام کو کہا تھا جب یہ آگ آپ کے بیڈ روم تک پہنچے گی تب پتا چلے گا،پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے تو قانون کی حکمرانی ضروری ہے۔

اعظم سواتی نے مزید کہا کہ  ہم مولانا فضل الرحمن اور جماعت اسلامی کو بھی دعوت دے رہے ہیں،جعلی پارلیمنٹ میں جعلی لوگوں کو چکتا کریں گے، 9 مئی کرنے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں،بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سب سے زیادہ قریب ہوں انہوں نے ایسا کبھی نہیں کہا،کور کمانڈر ہاؤس جانے پر کتنی سختی ہوتی ہے آپ جانتے نہیں،جوڈیشل کمیشن 9 مئی پر بننا چاہیئے،آرمی اور شہدا ہماری جان ہیں،9مئی کرنے والوں کو بے نقاب کرنا اب ضروری ہوگیا ہے،9مئی کا ایجنڈے پر کام کرنے والے پاکستانی نہیں بھارتی یا اسرائیلی ہوسکتے ہیں۔

مزیدخبریں