ارشد شریف قتل کیس،جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست،تحریری حکم جاری

12:52 PM, 4 May, 2024

ویب ڈیسک:اسلام آبادہائیکورٹ نے  ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینےکی درخواست کا تحریری آرڈر جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق نے ایک صفحے کا تحریری آرڈر جاری کیا۔عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرکے پٹیشن کو نمبر لگانے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ  نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت سے قبل سپریم کورٹ از خود نوٹس کیس کے آرڈرز کی کاپیز جمع کرائیں۔

یاد رہے کہ سینئر صحافی حامد میر نے جوڈیشل کمیشن تشکیل کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں