30ایڈیشنل،اسسٹنٹ ایڈووکیٹس جنرل کی چھٹی،مدد گارعملہ بھی فارغ

01:41 PM, 4 May, 2024

ویب ڈیسک: ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس میں کام کرنے والے  لاء افسران کی چھٹی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ قانون کی جانب سے بھجوائی گئی فہرست میں سے لاء افسران کی اکثریت کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی حتمی منظوری کے بعد ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے لاء افسران کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا ۔

تمام سیاسی اور ذاتی تعلقات پر بھرتی ہونے والے لاء افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ قانون پنجاب کے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ہی ان لاء افسران کو بھرتی کیا جائے گا۔

پنجاب کی صوبائی کابینہ نے لاء افسران کی تعداد بھی 98 سے  کم کرکے 66 کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے بھی  30 لاء افسران سمیت 180 سیٹیں ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس میں لاء افسران سے استعفے بھی لیے جا چکے ہیں۔

10 ایڈیشنل اور 20 اسسٹنٹ ایڈووکیٹس جنرل کی سیٹیں،10 پرائیویٹ سیکرٹریز، 20 سینئر سکیل سٹینوگرافرز ،30 اسسٹنٹس، 30 جونیئر کلرکس کی سیٹیں ختم کی جا چکی ہیں۔ جبکہ 10 ڈسپیچ رائیڈرز، 20 ڈاک رنرز اور 30 نائب قاصد کی سیٹوں کے ختم ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے۔

مزیدخبریں