ویسٹ انڈیز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

04:11 PM, 4 May, 2024

محمد شکیل خان

(پبلک نیوز) محمد شکیل خان: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لئے ویسٹ انڈیز نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے کرکٹ بورڈ نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024  کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ ٹی20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت راومن پاول کریں گے جبکہ الزاری جوزف نائب کپتان ہوں گے۔

ٹیم میں جانسن چارلس، روسٹن چیز، شمرون ہٹمیئر، جیسن ہولڈر، شائے ہوپ، اکیل حسین، شامار جوزف، برینڈن کنگ، گڈاکیش موتی، نکولس پورن اور آندرے رسل شامل ہیں۔

شیرفین ردرفورڈ اور روماریو شیفرڈ بھی ٹی20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، افغانستان، نیپال اور کینیڈا کے کرکٹ بورڈز بھی اپنی ٹیموں کا اعلان کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہو رہا ہے اور اب آئی سی سی نے میچوں کے لیے امریکا میں نیویارک، فلوریڈا اور ٹیکساس سمیت 3 وینیوز کا اعلان کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز  کی ٹیم  دو بار چیمپئن بن چکی ہے۔

مزیدخبریں