عبدالعلیم خان کا سمبڑیال تا کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ، تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

04:45 PM, 4 May, 2024

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: وزیرمواصلات، نجکاری و سرمایہ کاری عبدالعلیم خان نے سمبڑیال تا کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ کیا۔ جس کے بعد ایف ڈبلیو او کے اعلیٰ حکام نے وزیر مواصلات کو تعمیراتی کام بارے بریفنگ دی۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری مواصلات، چیئرمین این ایچ اے و ڈی جی ایف ڈبلیو او بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیر مواصلات نے تعمیراتی کام کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

لاہور رنگ روڈ کے سدرن لوپ تھری اور سدرن لوپ فور کے تعمیراتی کام کا فضائی جائزہ لیا اور این ایچ اے حکام سےبریفنگ لی۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ قومی اہمیت کے حامل تعمیراتی منصوبوں کی شفافیت اور بروقت تکمیل یقینی بنائیں گے۔ 

مزیدخبریں