صدر مملکت کی منظوری کے بعدفیصل کریم کنڈی کو بڑا عہدہ مل گیا

06:31 PM, 4 May, 2024

(ویب ڈیسک)گورنر سندھ کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے, مسلم لیگ (ن)کی حمایت کے باعث کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوئے.
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کو وفاق میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی مکمل حمایت حاصل ہے،حکومتی معاہدے کے تحت گورنر سندھ کا تقرر ن لیگ کی صوابدید ہے،کامران ٹیسوری کی تبدیل کرنے کے لئےسگنل نہیں دیا گیا ۔

صدر مملکت آصف زرداری نے سندھ میں نئے گونر کو تعنیات نہیں کیا ، صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت نے سردار سلیم حیدر خان کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دی، فیصل کریم کنڈی کی گورنر خیبر پختونخوا تعیناتی کی منظوری دیدی۔

 نئے گورنر فیصل کریم کنڈی کی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے رات 8 بجے حلف اٹھایا، تقریب حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس میں ہوئی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے فیصل کریم کنڈی اور سردار سلیم حیدر کی ملاقات بھی ہوئی،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےسردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب اور فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبرپختونخوا کا منصب ملنے پر مبارکباد دی۔

مزیدخبریں