انتخابی ریلی میں نابالغ بچوں کا استعمال کرنے پر امت شاہ کے خلاف ایف آئی آر درج

06:49 PM, 4 May, 2024

ویب ڈٰسک: بھارت کے وفاقی وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف تلنگانہ میں ایم سی سی کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ ان  کی انتخابی ریلی میں بچوں کا استعمال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ای میل کے ذریعے بھیجی گئی شکایت میں کہا گیا ہے، "الیکشن کمیشن نے حال ہی میں سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بچوں کی خدمات اور انتخابی مہم یا سرگرمیوں میں ان کو شریک نہ کریں۔ 

وزیر داخلہ امت شاہ نے 1-5-2024 کو ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد لوک سبھا حلقہ میں لدرواجہ سے سدھا ٹاکیز تک انتخابی ریلی میں شرکت کی۔ ریلی کا اختتام سدھا ٹاکیز میں جلسہ عام کے ساتھ ہوا، جہاں امت شاہ کے ساتھ اسٹیج پر کچھ بچوں کو دیکھ سکتے ہیں۔ ایک بچہ بی جے پی کے نشان کے ساتھ نظر آیا۔ یہ الیکشن کمیشن کے رہنما اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ہم آپ کے مشاہدے کے لیے یہاں ایک تصویر کے ساتھ منسلک کر رہے ہیں۔"

نیوز پورٹل ’اے بی پی ‘ پر شائع خبر کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ جن مبینہ ملزمین کی تصویروں اور ویڈیو گرافی کی بنیاد پر شناخت کی گئی ہے، ان میں ٹی یمن سنگھ، حیدرآباد پارلیمانی حلقہ سے انتخاب لڑنے والی کومپیلا مادھوی لتھا، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزیر کشن ریڈی اور ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ اور دیگر شامل ہیں۔شکایت میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ الیکشن کمیشن کے رہنما خطوط کی صریح خلاف ورزی ہے اور  شکایت کے ساتھ ایک فوٹو بھی منسلک کی جا رہی ہےجسے حقائق پر مبنی رپورٹ کے لیے حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر وائس ریف 2 سٹی کو بھیج دیا۔ اس کے علاوہ ایس ایچ او مغل پورہ کو ضروری کارروائی کے لیے حوالے کیا جا رہا ہے۔

پولیس انسپکٹر پی این درگا پرساد نے بتایا کہ 02/05/2024 کو شام 7:00 بجے موصولہ اطلاع کے مطابق، ٹی پی سی سی کے سینئر نائب صدر جی نرنجن نے سی ای او تلنگانہ ریاست کو ایک میل بھیجا تھا، جسے حقائق کے لیے CP-حیدرآباد کو بھیجا گیا تھا۔ رپورٹ بھیجی گئی اور ضروری کارروائی کے لیے تھانہ مغل پورہ کو بھیج دی گئی۔ موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر، میں نے Cr.No: 77/2024, U/S: 188 IPC کے تحت مقدمہ درج کیا اور تفتیش شروع کی۔

مزیدخبریں