گوجرانوالہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، اے ایس آئی قتل

03:42 AM, 4 Nov, 2021

Rana Shahzad
گوجرانوالہ: ( پبلک نیوز) آر پی او کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی ذکاء اللہ کے قتل واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق اے ایس آئی ذکاء اللہ انچارج چوکی لدھیوالہ وڑائچ تعینات تھے۔ وہ ڈیوٹی ختم کرکے علاقہ تھانہ قلعہ دیدار سنگھ میں اپنے پرائیوٹ کوارٹر پر آرام کرنے کے لئے گئے تھے۔ اے ایس آئی ذکاء اللہ موبائل پر رابطہ کرنے پر نمبر بند ملا تو متعلقہ تھانہ کو ان کی خیریت دریافت کرنے کا کہا گیا۔ قلعہ دیدار سنگھ پولیس کے پہنچنے پر وہ مردہ حالت میں پائے گئے۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم ہسپتال منتقل کر دی ہے۔ جبکہ فرانزک لیبارٹری کے ذریعے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ ایس پی سٹی ڈویژن محمد ارسلان شاہزیب کو وقوعہ کی تحقیقات کے احکامات جاری کرتے ہوئے ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ آر پی او کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے پولیس افسر کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر افسر اور جوان گوجرانوالہ پولیس کا قیمتی سرمایہ ہے۔ نامعلوم ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دالوئیں گے۔
مزیدخبریں