انجیر کے پتوں کی چائے کے فوائد
10:38 AM, 4 Nov, 2021
لاہور: (ویب ڈیسک) انجیر کے پتے چوڑے اور سائز میں بڑے ہوتے ہیں۔ اس سے بنی چائے کئی بیماریوں میں یقینی دوا کا کام کرتی ہے۔ انجیر کی طرح اس کے پتوں کا استعمال بھی بہت فائدہ مند مانا جاتا ہے۔ انجیر کے پتوں میں فولک ایسڈ، مینگنیز، میگنیشیم اور کاپر پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن کے اور وٹامن بی بھی اچھی خاصی مقدار میں موجود ہے۔ انجیر کے پتوں سے چائے بنانا بہت آسان ہے۔ اس کے لیے آپ کو صرف انجیر کے پتے، پانی اور شہد کی ضرورت ہے۔ چائے بنانے کے لیے پہلے پتوں کو پانی میں 10 سے 15 منٹ تک ابالیں۔ اسے ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھیں اور کچھ دیر بعد اس کا پانی ایک کپ میں چھان لیں۔ اب اس میں تھوڑا شہد ملا لیں۔ انجیر کی پتی والی چائے تیار ہو جائے گی۔ انجیر کے پتوں میں کیلشیم کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے جو کہ ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے۔ اگر آپ کو جوڑوں کے درد کا مسئلہ ہے تو اس کا استعمال فائدہ مند ہوگا۔ انجیر کی چائے دانتوں کی صحت کے لیے بھی اچھی مانی جاتی ہے۔ انجیر کے پتوں کی چائے قبض کا مسئلہ دور کرتی ہے۔ انجیر کے پتوں میں غذائی ریشہ کی اچھی مقدار ہوتی ہے، جو آپ کو فوائد فراہم کرتی ہے۔ انجیر کے پتوں کا استعمال کینسر جیسی مہلک بیماری کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔ انجیر کے پتوں میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو کینسر کے خطرے کو کم کر سکتے ہیں۔ انجیر کے پتوں کی چائے وزن کم کرنے میں بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کو موٹاپے کا مسئلہ ہے تو انجیر کے پتوں سے بنی چائے کو خوراک میں شامل کریں۔ روزانہ کھانے سے وزن کم کرنے میں مدد ملے گی۔ انجیر کے پتوں کی چائے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید سمجھی جاتی ہے۔ اس کا استعمال بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ انجیر کے پتوں کی چائے کا استعمال دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ یہ خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے۔ خراب کولیسٹرول میں اضافہ ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتا ہے، اس لیے اسے کنٹرول میں رکھیں۔