آوارہ کتوں کا حملہ، 4 سالہ بچہ جاں بحق
11:30 AM, 4 Nov, 2021
احمد پور شرقیہ ( پبلک نیوز) موضع علی کھاڑک میں گلی میں کھیلتے ہوئے بچے پر آوارہ کتوں کا حملہ، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے معصوم بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق آوارہ کتوں کے حملہ میں زخمی ہونے والا 4 سالہ بچہ دم توڑ گیا۔ آوارہ کتوں نے کم سن بچے کے جسم کو بھنبھور ڈالا تھا۔ 4 سالہ فرحان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ معصوم بچے کی ہلاکت نے ورثاء کو غم سے نڈھال کر دیا جبکہ علاقہ کی فضاء سوگوار ہو گئی۔ اہل علاقہ کی جانب سے آوارہ کتوں کے تلف کرنے اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا گیا۔