خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے نئے شیڈول کا اعلان

12:00 PM, 4 Nov, 2021

شازیہ بشیر
پشاور ( پبلک نیوز) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخو ا بلدیاتی انتخابات کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا۔ خیبرپختونخوا کے 17اضلا ع میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ 19دسمبر کوہی ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاوقت بڑھادیا۔ امیدواراب 10نومبر تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔ امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پٹرتال 12سے 14نومبر تک ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات منظور یامسترد کئے جانے کے لئے اپیلیں 15سے 17نومبر تک دائر کی جاسکیں گی۔ اپیلیٹ ٹربیونل اپیلوں پر فیصلہ 19نومبر تک دے گا۔ امیدواروں کو انتخابی نشانات 23نومبرتک الاٹ کئے جائیں گے۔
مزیدخبریں