کس کی کس سے ڈیل ہوئی معلوم نہیں: وزیر داخلہ
05:00 PM, 4 Nov, 2021
راولپنڈی ( پبلک نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کس کی کس سے ڈیل ہوئی معلوم نہیں لیکن عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔ پوری اپوزیشن تو باہر ہے کوئی زیرحراست ہے نہ کسی پر فورتھ شیڈول ہے۔ ٹی ایل پی کیساتھ جس معاہدے پر دستخط کیے اس پر قائم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بدنصیبی ہے چھوٹے لوگ بڑے گھروں میں چلے گئے۔ وزارتیں کوئی چیز نہیں یہ معمولی نوکری ہے میری پندرہویں وزارت ہے۔ ریلوے موج کی وزارت تھی جب تک ٹرین نہ گرے تب تک کوئی نہیں پوچھتا وزارتیں آنی جانی چیز ہیں۔ اسٹیبلمشنٹ سے کس کے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں مجھے علم نہیں ہے۔ مجھ سے سعد رضوی کی بات چیت فرانس کے مسئلے پر ہوئی تھی۔ سعد رضوی سے بات چیت میں معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کی بات کی۔