ٹی ایل پی کے مزید 100 کارکن رہا کرنے کی منظوری
06:06 PM, 4 Nov, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پنجاب حکومت نے کالعدم ٹی ایل پی کے مزید 100 کارکن رہا کرنے کی منظوری دے دی۔ 90 افراد کے نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج کر دیئے جائیں گے۔ 7 اے ٹی اے کے تحت درج چار ایف آئی آرز سے بھی نام خارج کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ کالعدم تنظیم ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق پنجاب سب کیبنٹ کمیٹی امن وامان کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ وزیرقانون راجہ بشارت کی زیرصدارت اجلاس میں کالعدم جماعت اورحکومت کےمعاہدے سے متعلق امورپر بحث کی گئی۔ اجلاس میں کالعدم جماعت سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلوں سے متعلق جائزہ لیا گیا۔ کالعدم جماعت کے مزید100 کارکن رہا کرنے کی منظوری دی گئی۔ ٹی ایل پی کے 90 افراد کے نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔ 7اے ٹی اے کے تحت درج 4مقدمات سے نام خارج کیے جائیں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی مانیٹرنگ سے متعلق اہم احکامات جاری کیے گئے۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ظفر نصراللہ، آئی جی پنجاب راو سردار اور دیگر شریک ہوئے۔