عمران خان پرحملہ،خیبرپختونخوابارکونسل کاآج ہڑتال کا اعلان

09:58 AM, 4 Nov, 2022

احمد علی
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس کی وجہ سےخیبرپختونخوابارکونسل نے آج ہڑتال کا اعلان کیا ہے. تفصیلات کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف پرحملےکےخلاف خیبرپختونخوا بارکونسل نے آج ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ صوبے بھرمیں وکلاءعدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے، پنجاب بارکونسل کا بھی عمران خان پر قاتلانہ حملے ہونے کےبعد کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وکیل برادری آج احتجاجا عدالتوں میں نہیں جائےگی۔ خیال رہے کہ مولاناظفر علی چوک کے قریب عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی تھی، فائرنگ سے بگھدڑ مچ گئی تھی اور کئی افراد زخمی ہوگئے تھے.جس میں عمران خان بھی زخمی ہوئے تھے ، گولی ان کی ٹانگ میں لگی تھی. اس کے علاوہ فائرنگ سے فیصل جاوید اور عمران اسماعیل سمیت متعدد افراد بھی زخمی ہوئے تھے۔
مزیدخبریں