لاہور میں گورنرہاوس کے باہر احتجاج، پولیس ، پی ٹی آئی کارکنوں میں کشیدگی

02:00 PM, 4 Nov, 2022

احمد علی
عمران خان پر حملہ کے بعد لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے کارکنوں نے مال روڈ پر جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان پر حملے کے خلاف کارکنوں نے لاہور کے مختلف مقامات پر احتجاج کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مال روڈ پر گورنر ہاؤس کے گیٹ کے باہر ٹائر جلائے اور توڑ پھوڑ بھی کی ہے۔ مظاہرین نے دروازوں پر لگی لائٹس اور سکیورٹی کیمرے توڑ دیےجب کہ پی ٹی آئی کا پرچم تھامے کارکنان گورنر ہاؤس کے گیٹ پر بھی چڑھ گئے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کے احتجاج کے باعث مال روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا ہے جبکہ شاہدرہ چوک اور جی پی او چوک میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔
مزیدخبریں