مجھے 4 گولیاں لگی ہیں، عمران خان
02:52 PM, 4 Nov, 2022
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وریر اعظم عمران خان نے قاتلانہ حملے کے بعد پہلا خطاب کیا ہے ، جس میں ان کا کہنا ہے کہ وزیرآباد حملے میں انہیں 4 گولیاں لگی ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مجھے 4 گولیاں لگی ہیں اور ڈاکٹر فیصل سلطان سے کہا کہ تفصیلات سے آگاہ کریں اور انہوں نے ایکسرے کے ذریعے سے تمام تفصیلات بتا دیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ میں روانہ ہونے سے ایک دن پہلے پتا چلا تھا کہ انہیں گجرات یا وزیرآباد میں مارنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے انڈر میری پارٹی نہیں بنی ہے، میں نے 22 سال جدوجہد کی اور عوام میں واپس گیا۔ انہوں نے کہا کہ رات کے 3 بجے جا کر لوگوں کے گھروں میں تشدد کیا، لوگوں کو جیلوں میں ڈالا، اسلام آباد میں پر امن احتجاج پر شیلنگ کی، انہوں نے سمجھا ممی ڈیڈی پارٹی ہے ختم ہوجائے گی، بند کمروں میں فیصلے ہوتے ہیں تو گراؤنڈ پر نہیں پتہ ہوتا کیا ہو رہا ہے۔