اداکارہ نرگس کےوالد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

10:08 AM, 4 Nov, 2024

ویب ڈیسک: اداکارہ نرگس کے والد ادریس بھٹی انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق والد کی طبیعت کا سن کر نرگس بھی ہسپتال پہنچ گئیں،ادریس بھٹی ویلنشیا ٹاؤن کے مقامی ہسپتال میں داخل ہیں۔

 بتایا گیا ہے کہ بیٹی کی ٹینشن کے باعث اداکارہ کے والد کی طبیعت اچانک خراب اور تشویشناک ہوگئی۔

یاد رہے کہ اداکارہ غزلہ عرف نرگس پر مبینہ تشدد کی تصاویر اور ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں تھیں جبکہ اداکارہ کے بھائی نے بھی میڈیا کو بتایا کہ ان کی بہن کو شوہر نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

 پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نرگس پر مبینہ طور پر ان کے شوہر نے تشدد کیا،معروف اداکارہ نرگس نے چند برس پہلے انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کر لی تھی۔ اداکارہ نے شادی کے بعد شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

پولیس ذرائع  کا کہنا تھاکہ اداکارہ پچھلے کچھ عرصےسے بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں،تھانہ ڈیفنس سی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی شروع کردی تھی۔

مزیدخبریں