توشہ خانہ ٹو کیس:عمران خان کی درخواست ضمانت پر FIAکو نوٹس جاری

10:17 AM, 4 Nov, 2024

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے وکیل سلمان صفدر پیش ہوئے۔

عدالت نے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے قراردیا کہ کیس کی آئندہ تاریخ رجسٹرارآفس مقرر کرے گا۔

یاد رہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت مسترد کردی تھی جبکہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹوکیس میں ضمانت منظورہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ 13 جولائی کو نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوری بعد توشہ خانہ کے ایک نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا۔

31 جنوری کو سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ریفرنس میں 14،14 سال قید با مشقت کی سزا سنادی گئی تھی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو کسی بھی عوامی عہدے کے لیے 10 سال کے لیے نااہل بھی کر دیا تھا۔

مزیدخبریں