انتظارپنجوتھہ کی ذہنی اور جسمانی حالت ٹھیک نہیں،وکیل علی بخاری کابڑاانکشاف

12:45 PM, 4 Nov, 2024

ویب ڈیسک: انتظار پنجوتھہ کے وکیل علی بخاری نے کہا ہے کہ انتظار حسین کو بازیاب کرالیا گیا،ان کے حالات پوری دنیا نے ٹی وی پر دیکھا،ان کی ذہنی اور جسمانی حالت ٹھیک نہیں،وہ اس وقت بات کرنے کی پوزیشن میں نہیں اسلئے گھر بھیج دیا گیا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کام ہے کہ وہ اس معاملے کے تہہ  تک پہنچیں۔

تفصیلات کے مطابق انتظار پنجوتھہ کے وکیل علی بخاری نے ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا بڑا کرم ہوا ہے کہ انتظار حسین کو بازیاب کرالیا گیا،میں نے انہیں تھانہ کوہسار سے ریسیو کیا،ان کے حالات پوری دنیا نے ٹی وی پر دیکھا،ان کی ذہنی اور جسمانی حالت ٹھیک نہیں،وہ اس وقت بات کرنے کی پوزیشن میں نہیں اسلئے گھر بھیج دیا گیا ہے۔

علی بخاری نے کہا کہ واپسی پر وہ ساری تفصیل بتا دیں گے،مشکل وقت میں پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے،ہمارے لئے جزباتی کیفیت تھی جب ہم ملے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کام ہے کہ وہ اس معاملے کے تہہ  تک پہنچیں۔

مزیدخبریں