ویب ڈیسک: اسٹیج اداکارہ نرگس پر شوہر کے تشددکا معاملہ، کیس کی تفتیش خصوصی جنسی جرائم کےتفتیشی یونٹ کومنتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خصوصی یونٹ خاتون آفیسر نرگس تشدد کیس کی تفتیش کرے گی، انسپکٹر ماجد بشیر تاحال شامل تفتیش نہیں ہوا اور انسپکٹر ماجد بشیر 18نومبر تک حفاظتی ضمانت پر ہے، 3 روز قبل نرگس کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے گھر میں نرگس پر تشدد کیا تھا۔
ڈیفنس سی پولیس نے نرگس کی مدعیت میں انسپکٹر ماجد بشیر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے،میڈیکل رپورٹ میں چہرے، گردن اور کمر پر تشدد ثابت ہوا،انوسٹی گیشن پولیس نرگس اور گھریلو ملازمین ، اداکارہ کے بھانجے کے بیانات بھی قلمبند کر چکی ہے،وزیر اعلی پنجاب اداکارہ پر تشدد کا نوٹس لیا تھا۔ایس ایس او آئی یو خواتین پر تشدد کی تحقیقات کیلئے بنایا تیا خصوصی یونٹ ہے۔