علیمہ خان کاعمران خان کی صحت سے متعلق بڑابیان

03:31 PM, 4 Nov, 2024

ویب ڈیسک: عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ خان کی صحت ٹھیک ہے،ڈاکٹر عاصم نے بتایا کہ خان صاحب کا فزیکل Muscle mass پہلے سے کم ہےیعنی انہوں نے خان صاحب کو فزیکل نہیں مینٹلی ٹارچر کیا ہے، خان کوئی ڈیل نہیں کر رہے،ہم خان کو نکالنے کے لئے احتجاج کریں گے اور پر امن احتجاج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جو شوکت خان کے ڈاکٹر ہیں ان پمز ہسپتال کی ٹیم کے ساتھ گئے،انہوں نے بتایا کہ خان کی صحت ٹھیک ہے،یہ صرف اس وجہ سے ہوا ہے کہ انہوں نے جو 5 دن کمرے میں بند رکھا،آپ نے دیکھا کہ انتظار پنجوتھہ کس طرح واپس آئے ہیں،انتظار کا قصور تھا،آپ ایک بندے کو اٹھا کر لے گئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ ضلع شاہ کو بھی انہوں نے ٹارچر کیا تھا،دنیا کے کون سے نظام میں آپ کو جھوٹ بولنے کی اجازت ہے،ساری حکومت او کر جھوٹ بولے انصاف کدھرہے،اس کا ایک ہی حل ہے انصاف کے لئے انقلاب لے کر آئیں،کسی نے باہر قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج کیا ان کو یہاں اٹھا لیا گیا،ان کے قانون نے اگر نہیں ہے تو یہاں کیوں اٹھا جا رہا ہے،ہم نئے چیف جسٹس سے اپیل کر رہے ہیں یہ لاءقانونیت آ پ نے ختم نہ کی تو لوگ باہر نا جائیں۔

علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کوئی ڈیل نہیں کر رہے،کیا وہ جمہوریت اور رول آف لاء کے لئے بات کرنا بند کر دیں،جو ظلم ہو رہا ہے یہ خان کو نہ نکالنے کے لئے ہو رہا ہے،ان کا کوئی ارادہ نہیں خان کو باہر نکالنے کا،ہم خان کو نکالنے کے لئے احتجاج کریں گے اور پر امن احتجاج کریں گے۔

مزیدخبریں