آسٹریلیا نے  پہلے ون ڈے  میں پاکستان کو شکست دیدی

03:37 PM, 4 Nov, 2024

(ویب ڈیسک ) آسٹریلیا نے  پہلے ون ڈے  میں پاکستان کو  2 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

میلبرن میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی ٹیم 46.4 اوورز میں 203 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے  صائم ایوب 1 رن اور عبداللہ شفیق 12 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم  نے  37 رنز بنائے جبکہ کامران غلام 5 رنز پر پویلین لوٹے۔سلمان علی آغا  12 اور  محمد رضوان نے  44 رنز  بنائے۔ شاہین شاہ آفریدی 24 رنز بناکر اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے، نسیم شاہ کو پیٹ کمنز نے  40 رنز پر آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 3، پیٹ کمنز اور ایڈم زمپا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شان ایبٹ اور مارنس لیبوشین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم نے بیٹںگ شروع کی تو متیھیو شارٹ 19 کے مجموعی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ اوپنر جیک فریزر 16 رنز بنا کر 28 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ اسکے بعد سٹیو سمتھ اور جوش انگلز کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں 85 رنز بنائے گئے، 113 رنز کے مجموعی اسکور پر سٹیو سمتھ 44 نز بنا کر آؤٹ ہوگئے، 139 کے مجموعی سکور پر جوش انگلز 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 

دونوں بلے بازوں کے آؤٹ ہوتے ہی آسٹریلوی ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔ مارنس لبوشین 16 اور گلین میکسویل صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ ایرون ہارڈی 10 رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے3 کھلاڑیوں کا پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور نسیم شاہ نے1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

چیئرمین پی سی بی کی ٹیم کوشاباش: 

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر   آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بھرپور مقابلہ کرنے پر پاکستان ٹیم کو شاباش دی ۔انہوں نے کہا کہ  آپ سب نے اپنی پوری کوشش کی اور بہترین انداز میں مقابلہ کیا، یہ تو صرف پہلا میچ تھا، یقین ہے آپ ہمیں مزید فخر دلائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے ٹیم کو ہدایت کی کہ محنت جاری رکھیں۔

مزیدخبریں