ویب ڈیسک :پیرو میں ایک فٹ بال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے فٹبالر جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔
39 سالہ جوز ہیوگو ڈی لا کروز میزا فٹ بال کا اچھا کھلاڑی تھا جوونٹڈ بیلاویستا اور فیمیلیا چوکا کے درمیان میچ میں حصہ لے رہے تھے جب ریفری نے طوفان بادو باراں کی وجہ سے کھیل روک دیا تھا۔
کھلاڑی گراؤنڈ سے باہر جا رہے تھے کہ اچانک آسمانی بجلی گر گئی کھلاڑی ڈی لا کروز میزا کی فوری طور پر موت ہوگئی جبکہ متعدد کھلاڑی زخمی ہوئے۔
40 سالہ گول کیپر جوآن چوکا لایکٹا اور اور 16 سال کی عمر کے دو نوجوان، اور ایک 24 سالہ کرسٹیان سیزر پٹوئے کاہوانا کو شدید جھلس جانے کےبعد ایلسائڈس کیریئن علاقائی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ دفاعی کھلاڑی کو طوفان کی شدت کے ساتھ ہی چلکا کے کوٹو کوٹو اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے ساتھ پچ سے باہر نکل رہے ہیں۔
آسمانی بجلی گرنے سے تقریباً آٹھ کھلاڑی زمین پر گر گئے، 2-0 کا میچ اس سانحے کے پیش نظر فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا۔
اے پی کے مطابق، علاقے میں شہری دفاع کے مینیجر سیزر راموس نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈی لا کروز میزا کی موت اس دھاتی کڑا کی وجہ سے ہوئی جو اس نے پہن رکھی تھی۔ اس کی وجہ سے بجلی مقناطیس کی طرح کھنچی چلی آئی۔