ویب ڈیسک:پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے فیشن برانڈ ’راستہ‘ کے مالک زین احمد سے افیئر کی بالآخر تصدیق کردی۔
تفصیلات کےمطابق آئمہ بیگ کا اگرچہ کریئر کامیاب رہا لیکن ان کی نجی زندگی میں متعدد تنازعات کا سامنا رہا جن میں ان کی اداکار شہباز شگری سے منگنی ٹوٹنا سرِ فہرست ہے،گزشتہ دو ماہ سے آئمہ بیگ کا نام پاکستانی فیشن برانڈ ’راستہ‘ کے مالک زین احمد کے ساتھ جوڑا جارہا ہے جس کی وجہ دونوں کی ایک ساتھ لی گئیں تصاویر ہیں جو آئمہ بیگ نے خود سوشل میڈیا کی زینت بنائیں۔
اب آئمہ بیگ نے زین احمد سے اپنا ریلیشنشپ آفیشل کرتے ہوئے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر بطور اسٹوری شیئر کی جو انکی ڈیٹ پر لی گئی تصویر ہے، آئمہ بیگ کی جانب سے جاری کی گئی تصویر میں ایک پلیٹ میں 'آئی لَو یو' لکھا ہوا ہے اور درمیان میں ایک پھول کی شکل والی موم بتی رکھی ہوئی ہے۔
اس موقع پر آئمہ بیگ نے سرخ لباس پہنا جبکہ زین احمد سیاہ سوٹ پہنے نظر آئے جبکہ اس اسٹوری کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ 'اتنا خاص اس سے پہلے کبھی محسوس نہیں کیا'۔
آئمہ بیگ اور زین احمد کی یہ ڈنر ڈیٹ پاکستان کی نہیں بلکہ اٹلی کے دارالحکومت روم کی ہے۔