کورونا کیسز میں کمی، ملک میں 27 اموات
05:26 AM, 4 Oct, 2021
اسلام آباد(پبلک نیوز) این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق کورونا کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے. نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد شمار کے مطابق احتیاطی تدابیر اور ویکسی نیشن کا عمل تیز ہونے کےبعدپاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے بھی کم ہوگئی ہے. گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 490 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مہلک وباء سے مزید 27 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں. این سی او سی کا کہنا ہے کہ اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 893 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ 46 ہزار 206 مریض اس وقت ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جن میں سے 3 ہزار 407 کی حالت تشویشناک ہے۔