پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،04 اکتوبر 2021

08:40 AM, 4 Oct, 2021

حسان عبداللہ
مدینہ کی ریاست کا ماڈل دنیا کا کامیاب ترین ماڈل ہے، وزیراعظم عمران خان کا کامیاب پاکستان پروگرام کی تقریب سے خطاب، کہا یہ خیال غلط ہے کہ پہلے پیسہ آئے اور پھر خوشحالی آئے گی، ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلنے سے ہماری ریاست اٹھ جائے گی، عدالت میں غریب کا طاقت ور سے مقابلہ ہو تو جیت ہی نہیں سکتا، ہمارا سسٹم ہی اشرافیہ کے لیے بنا ہوا ہے۔ دنیا کی معروف شخصیات کے مالی معاملات کا نیا پنڈورا کھل گیا، 700 سے زائد پاکستانیوں کی آف شور کمپنیاں سامنے آگئیں، مونس الٰہی، فیصل واوڈا، علیم خان، شوکت ترین ، شرجیل میمن کی آف شور کمپنیاں ،سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے علی ٖڈار،وفاقی وزیرخسرو بختیار کے بھائی عمر بختیار کا نام شامل، ابراج گروپ کے سی ای او عارف نقوی، ایگزٹ کمپنی کے مالک شعیب شیخ، سابق سفیرعلی جہانگیرصدیقی کی بھی آف شور کمپنیاں۔ سے زائد ممالک کی 29 ہزار آف شورکمپنیوں کا پردہ فاش، روس کے صدر ولادی میرپیوٹن، سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کا نام بھی پنڈورا پیپرز میں شامل، چیک ری پبلک کے وزیراعظم کی آف شور کمپنی بےنقاب، یوکرین،کینیا اور ایکواڈور کے صدور کے نام بھی پنڈورا پیپرز میں شامل، سابق بھارتی کرکٹرسچن ٹنڈولکر اور گلوکارہ شکیرا کے نام بھی آف شورکمپنی رجسٹرڈ، بھارتی صنعت کارانیل امبانی کی بھی آف شور کمپنی نکل آئی۔۔ وزیراعظم عمران خان کا پنڈورا پیپرز کا خیرمقدم، کہا پنڈورا پیپرز نے اشرافیہ کی ناجائز دولت کو بےنقاب کیا، فہرست میں شامل تمام پاکستانیوں کی تحقیقات کریں گے، جو قصور وار پایا گیا اس کیخلاف ایکشن لیں گے، وزیراعظم نے کہا ناجائز دولت ٹیکس چوری اور بدعنوانی کے ذریعے جمع کی جاتی ہے۔ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے 7ٹریلین ڈالر کی غیرقانونی اثاثوں کی نشاندہی کی تھی
مزیدخبریں