پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،4اکتوبر 2021
01:10 PM, 4 Oct, 2021
بجلی صارفین کو ایک اور بڑا جھٹکا۔ نیپرا نے بجلی ایک سال کیلئے 1 روپیہ 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔ اتھارٹی نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا فیڈرل بورڈ کی جانب سے میٹرک سالانہ امتحانات 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا پاکستان انٹر نیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے کویت آپریشن کا دوبارہ آغاز کردیا۔ پاکستانی جہازوں اور پائلٹس پر کویت نے خود ساختہ پابندی لگا رکھی تھی زندہ دلان لاہور کیلئے بزدار حکومت کا ایک اور بڑا تحفہ۔ گلبرگ سے موٹروے ایم ٹو تک ایلیویٹڈ ایکسپریس وے بنائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے منصوبے کی اصولی منظوری دے دی ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا۔ بالائی و وسطی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیراورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان