نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کر دی

03:40 PM, 4 Oct, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) بجلی صارفین کو ایک اور بڑا جھٹکا۔ نیپرا نے بجلی ایک سال کیلئے 1 روپیہ 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔ اتھارٹی نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نیپرا کے مطابق اضافہ 2019-20 اور 2020-21 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں کیا گیا۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت 16.44 سے بڑھ کر 18.16 روپے فی یونٹ ہوگئی۔ فیصلے سے بجلی صارفین پر 90 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ فیصلے کا اطلاق 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والوں پر ہوگا۔ 80 فیصد صارفین ماہانہ 300 یونٹ سے زائد استعمال کرتے ہیں۔ کے الیکٹرک صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔
مزیدخبریں