واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز ڈاؤن
05:13 PM, 4 Oct, 2021
ویب ڈیسک: فیس بک اورانسٹاگرام کی سروس ڈاؤن ہوگئی ہے. سرور ڈاؤن ہو نے کی وجہ سے چند ہی منٹ میں صارفین نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ صارفین کو اپنے پیغامات بھیجنے میں مشکلات کا سامنے آ رہا ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں بھی واٹس ایپ، فیس بک اورانسٹاگرام کی سروس متاثرہوئی ہے. صارفین کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شکایات کے انبار لگ گئے۔ چند ہی منٹوں پر ٹوئٹر پر واٹس ایپ کا نام ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔