امریکا، ریپبلکن سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی، عہدے سے ہٹا فارغ کر دیا

12:28 PM, 4 Oct, 2023

احمد علی
واشنگٹن: امریکا میں ریپبلکن سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی جس کے بعد کیون مکارتھی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ریپبلکن سپیکر کیون مکارتھی کو عہدے سے ہٹانے کے لئے کانگریس میں تاریخی ووٹنگ ہوئی، اس دوران ایوان نمائندگان کے 426 میں سے 216 ارکان نے کیون مکارتھی کے خلاف ووٹ دیا، 8 ریپبلکن ارکان نے رائے شماری میں کیون مکارتھی کی مخالفت کی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس سے تعاون پر سخت گیر ریپبلکنز کیون مکارتھی سے نالاں تھے، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد ریپبلکن سپیکر کیون مکارتھی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
مزیدخبریں