ڈالر کی قدر میں مزید کمی، روپیہ استحکام کی جانب گامزن

12:40 PM, 4 Oct, 2023

احمد علی
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مسلسل استحکام کی جانب گامزن ہے۔ کاروباری روز کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے اور انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 7 پیسے کم ہو کر 284 روپے 65 پیسے کا ہے۔ انٹر بینک میں گذشتہ کاروباری روز کے اختتام پر امریکی ڈالر کا بھاؤ 285 روپے 72 پیسے کا تھا۔ ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے اور 100 انڈیکس 107 پوائنٹس اضافے سے 46864 پر ہے۔ خیال رہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے ڈالر کی اسمگلنگ اور غیر قانونی ترسیل کے خلاف اقدامات کے بعد سے امریکی ڈالر اب تک اپنی بلند ترین سطح سے 20 روپے سے زائد نیچے جا چکا ہے۔
مزیدخبریں