صوبائی دارالحکومت میں دفعہ 144 لگانےکااقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

10:45 AM, 4 Oct, 2024

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت 6 دن کے لیے دفعہ 144 لگانےکا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق شہری ملک ناجی اللہ نے متفرق درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جس میں حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر لاہور کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ دفعہ 144 نافذ کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، آئین پاکستان شہریوں کو احتجاج کا حق دیتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت لاہور میں 3 اکتوبر سے 8 اکتوبر تک دفعہ 144 کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت پنجاب نے لاہور میں بھی 6 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی تھی جس کے تحت شہر میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے۔

مزیدخبریں