انتونیو گوتریس پر اسرائیلی پابندی،اقوام متحدہ نےبڑابیان دیدیا

11:42 AM, 4 Oct, 2024

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے اسرائیل میں داخلے پر پابندی  کو سیاسی عمل قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پر پابندی سیاسی ہے، ویانا کنونشن کے تحت ایک ملک دوسرے کے سفارتکار کو نا پسندیدہ شخیصت قرار دے سکتا ہے مگر عالمی تنظیم خصوصاً اقوام متحدہ کو عملے پر پابندیاں عائد نہیں کی جاسکتی ہیں۔ 

واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو ’ناپسندیدہ شخصیت‘ قرار دیتے ہوئے ان کے ملک میں داخل ہونے پر پابندی لگا دی تھی۔ 

اسرائیلی وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس کی اسرائیل میں داخلے پرپابندی ہے، انتونیو ایران کے اسرائیل پر حملوں کی مناسب مذمت نہیں کرسکے۔ 

خیال رہے کہ انتونیو گوتریس متعدد بار غزہ اور فلسطینی بچوں کے قتل عام پر افسوس کا اظہار کرچکے ہیں اور اس پر آواز اٹھاتے رہے ہیں۔

مزیدخبریں