صارفین کیلئے خوشخبری،واٹس ایپ نے نیافیچرمتعارف کروادیا

12:09 PM, 4 Oct, 2024

ویب ڈیسک: اس تصویر میں ایک خاتون کو میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی سیٹنگز چیک کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق پیغام رسانی کی ایپ واٹس ایپ نے ایک نئی اپ ڈیٹ کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے صارفین کو اب اپنا پس منظر چھپا کی سہولت مل جائے گی۔

اس نئے سافٹ ویئر کی مدد سے لوگ ویڈیو کالز کے دوران زوم جیسے دیگر پلیٹ فارمز کی طرح اب وٹس ایپ پر بھی اپنے پیچھے مختلف بیک گراؤنڈ شامل کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ یہ اپ ڈیٹ بات چیت کو زیادہ ’تفریحی اور قابل بیان‘ بنا دے گی۔

پس منظر کے علاوہ اس میں نئے فلٹرز بھی شامل ہیں جو صارف اپنی تصویر پر لگا سکتے ہیں، جیسے کہ تصویر کو بلیک اینڈ وائٹ بنانا۔

اس کے علاوہ اس میں کم روشنی اور ’ٹچ اپ‘ کے آپشنز بھی شامل ہیں جو کہ زوم پر پہلے ہی دستیاب ہے، جہاں یہ آپ کو زیادہ خوبصورت دکھاتا ہے اور دیگر تبدیلیاں کرتا ہے۔ایک بلاگ پوسٹ میں تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے واٹس ایپ نے کہا کہ یہ فلٹرز ’آپ کے ماحول کو بہتر بنا کر اور روشنی کو قدرتی طور پر بڑھا کر آپ کو زیادہ پر اعتماد اور آرام دہ محسوس کرنے میں مدد فراہم کریں گے جس سے آپ کی ویڈیو کالز زیادہ دلکش اور خوشگوار بن جائیں گی۔‘

مجموعی طور پر اس اپ ڈیٹ کے بعد 10 مختلف بیک گراؤنڈ آپشنز دستیاب ہیں جن میں Blur، Living room ، Office، Cafe، Pebbles، Foodie، Smoosh، Beach، Sunset، Celebration اور Forest شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اپ ڈیٹ میں 10 فلٹرز بھی ہیں جن میں Warm، Cool، Black & White، Light leak، Dreamy، Prism light، Fisheye، Vintage TV، Frosted glass اور Duo tone شامل ہیں۔

یہ فلٹرز گروپ کالز اور انفرادی کالز دونوں میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ صارفین انہیں سکرین کے اوپر دائیں جانب موجود آئیکن کو دبا کرکے فعال کر سکتے ہیں۔ یہاں ایک مینو آئے گا جس میں فلٹرز اور پس منظر کا انتخاب شامل ہوگا۔

واٹس ایپ نے یہ بھی بتایا ہے کہ یہ نئی اپ ڈیٹ ’آنے والے ہفتوں‘ میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔

مزیدخبریں