انگلینڈ کی ٹیم کی پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے تیاری شروع

12:55 PM, 4 Oct, 2024

محمد شکیل خان

ویب ڈیسک:(محمدشکیل خان) انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لئے تیاری شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان اسٹیڈیم میں انگلینڈ کی ٹیم پہلا پریکٹس سیشن کر رہی ہے۔ مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں نے ملتان کی گرمی میں تین گھنٹے تک پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے بعد بیٹنگ باؤلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔

ادھر حالیہ انٹرویو میں پاکستانی ٹیم کے ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے کہا کہ ہم بین الاقوامی کرکٹ میں اَن فٹ کھلاڑیوں کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

جیسن گلیسپی نے کپتان شان مسعود کی فارم نہ ہونے پر بھی انہیں سپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ انڈر پریشر ہیں لیکن جانتے ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ موجودہ دور میں کیسے کھیلنی اور کس طرح ٹیم کو جتوایا جاسکتا ہے۔

پاکستان اور انگلیںڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، جس کیلئے دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں جبکہ مہمان ٹیم آج پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

دوسری جانب  انگلینڈ کےبیٹر زیک کرا لی نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری انجری اب بہتر ہے ، ٹیسٹ سیریز کے لئے تیار ہوں،پاکستان کی ٹیم بہترین ٹیم ہے ، اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے،ہماری ٹیم تین نوجوان اسپنر بھی ہیں  امید ہے اچھا مقابلہ ہو گا،یہاں کاموسم تھوڑا گرم ہے ،مگر ہم اس چیلنج کے لئے تیار ہیں۔

زیک کرالی نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ بابر اعظم آؤٹ آف فام ہیں،گزشتہ سیریز میں جب پاکستان آیا تھا تووکٹ کا فی فلیٹ تھا،گزشتہ دودنوں سے آئے ہیں اور بڑا اچھا محسوس کر رہے ہیں،پاکستان کی مہمان نوازی بڑی بہترین ہے۔

مزیدخبریں