گولی سے زخمی لیجنڈ اداکار گووندا کی صحت کے حوالےسے بڑی خبر

01:07 PM, 4 Oct, 2024

ویب ڈیسک : زخمی بالی وڈ لیجنڈ اداکار گووندا کواسپتال سے چھٹی مل گئی ۔

یادرہے گووندا کو  اپنے ہی پستول سے گولی لگنے کے بعد زخمی حالت میں اسپتال  داخل کرایا گیا تھا ۔ تاہم ممبئی کے ایک اسپتال سے آج صبح انہیں چھٹی دے دی گئی تھی۔

 ان کے معالج کرٹی کیئر ایشیا اسپتال کے ڈاکٹر رمیش اگروال نے کا کہنا ہے کہ، "انہیں ( گووندا) کو آرام کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ اب 3-4 ہفتے س تک انہیں مختلف ورزشیں کرنا ہوں گی ، ہم انہیں گھر پر آرام کے لئے چھٹی دے رہے ہیں ۔

 یادرہے یکم اکتوبر کو  یہ حادثہ صبح 4.45 بجے اس وقت پیش آیا جب وہ کولکتہ کے سفر کے لیے تیار ہو رہے تھے۔

گووندا کو ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کرایا گیا تھا۔

گووندا کے منیجر ششی سنہا نے کہا کہ جب گووندا کولکتہ جانے کے لیے تیار ہو رہے  تھے تو  اچانک ان کا ریوالور ان کے ہاتھ سے گر گیا اور غلطی سے گولی چل گئی۔

 رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر نے گولی نکال دی ہے اور ان کی حالت ٹھیک ہے۔  تاہم وہ اب بھی اسپتال میں ہیں۔60 سالہ گووندا کو علاج کے لیے کرٹیکیئر ہسپتال لے جایا گیا۔ پولیس نے تفتیش کے بعد اسے محض حادثہ قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں