پاکستان تحریک انصاف نے احتجاج کی نئی پالیسی جاری کردی

02:25 PM, 4 Oct, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کےاحتجاج کی پالیسی کا معاملہ،احمد خان بچھر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سالگرہ کے دن 5 اکتوبر کو مینار پاکستان جلسہ کی اجازت نا  ملنے پر احتجاج ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق  پارٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ ہر وہ جلسہ جس کی اجازت نہیں ملے گی اس پر احتجاج کیا جائے گا،تحریک انصاف نے ہر شہر کی قیادت کو آگاہ کر دیا۔

احمد خان بچھر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سالگرہ کے دن 5 اکتوبر کو مینار پاکستان جلسہ کی اجازت نا  ملنے پر احتجاج ہو گا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ مرکزی قیادت ہفتہ وار احتجاج کا شیڈول بھی جلد جاری کر سکتی ہے۔

مزیدخبریں