جوکررہے ہیں وہ غلط،پولیس اپنا کام کرے گی، محسن نقوی کی پھر تنبیہ

03:01 PM, 4 Oct, 2024

ویب ڈیسک: وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی چوک پر پی ٹی آئی جلسے کے تناظر میں ایک مرتبہ پھر خبردار کیا ہے کہ کل بھی درخواست کی تھی کہ ابھی جلسے اور احتجاج نہ کریں، جلسے جلوس ہر پاکستانی کا حق ہے مگر یہ جو کر رہے ہیں وہ طریقہ کار غلط ہے، اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ اپنا کام پورا کرے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اس چیز کی اجازت نہیں دے سکتے، ساری صورتحال آپ کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہمانوں کو یقین دلانا ہے، آپ محفوظ ملک میں آئے ہیں، جو لوگ بھی احتجاج کا سوچ رہے ہیں، وہ ایک بارپھرسوچیں، ایس پی کے علاوہ یہاں ایک پولیس اہلکار کے پاس بھی گن نہیں ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے درخواست کی تھی، ابھی جلسے جلوس نہ کریں۔

مزیدخبریں