ملک بھرکے چندمقامات پربارشیں،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

03:43 PM, 4 Oct, 2024

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے نئی موسمیاتی ایڈوائزری بھی جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام/رات میں گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چندمقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام اور رات کو مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ وسطی اضلا ع میں صبح کے اوقات کے دوران حد نگاہ کم رہنے کی توقع ہے تا ہم شام/رات میں مری، گلیات اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان تاہم شام/رات میں چترال، دیر، کوہستان اور سوات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم جنوبی علاقوں میں بعد از دوپہر تیزہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم جنوبی علاقوں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی نئی موسمیاتی ایڈوائزری جاری

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 5 اکتوبر سے ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائیں داخل ہونگی،5 سے 8 اکتوبر کے دوران چترال،دیر،سوات،شانگلہ،مالا کنڈ،صوابی میں بارش کا امکان ہے جبکہ 5 سے 7 اکتوبر کے دوران مردان کرم اورکزئی کوہاٹ ہنگو ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش کی توقع  ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 5 سے 7 اکتوبر کے دوران مری گلیات گجرات وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب کے چند علاقوں میں بارش متوقع  ہے اور 5 سے 7 اکتوبر تک شہر اقتدار اسلام آباد میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ 5 سے 8 اکتوبر کے دوران کوئٹہ ژوب لسبیلہ کوئٹہ میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

مزیدخبریں