کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپین شپ، پاکستان کی سیبل سہیل نے گولڈ میڈل جیت لیا

03:52 PM, 4 Oct, 2024

(ویب ڈیسک )  پاکستان کی سیبل سہیل نے کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپین شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق   سیبل سہیل نے  کلاسک بینچ پریس کے 47 کلوگرام   کیٹگری میں گولڈ میڈل جیتا جبکہ   ویرونیکا سہیل نے 52 کلوگرام  کیٹگری میں برانز میڈل اپنے نام کیا۔

  52 کلوگرا م کیٹگری میں انگلینڈکی پاور لفٹر نے گولڈ اور انڈیا کی پاور لفٹر نے سلور میڈل جیتا ۔

کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ ساؤتھ افریقہ کے شہر سن سٹی میں جاری ہے۔ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی تینوں سہیل سسٹرز شریک ہیں۔

مزیدخبریں