ایس سی او سمٹ ، اسلام آباد میں فوج تعیناتی کی منظوری، نوٹیفکیشن جاری

06:31 PM, 4 Oct, 2024

(ویب ڈیسک )  اسلام آباد میں ایس سی او سمٹ کیلئے   فوج تعیناتی کی منظوری دیدی گئی اس حوالے سے   نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں فوج تعیناتی کی منظوری دیدی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق   ایس سی او سمٹ کے دوران فوج تعینات کی جائے گی، آرٹیکل 245 کے تحت اسلام اباد میں فوج تعینات کی جائے گی۔ 5 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک فوج تعینات کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ محسن نقوی نے فوج تعیناتی کے حوالے بتایا تھا۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں